"لوگ اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں، کپڑے اتارنے سے نہیں۔"کرينا کپور

"لوگ اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں، کپڑے اتارنے سے نہیں۔"کرينا کپور

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ شرٹ اتارنے سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں۔ سپر اسٹار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہے۔ فلموں میں اکثر اداکار اپنے کپڑے اتارتے نظر آتے ہیں، لوگ ان چیزوں سے نہیں بلکہ ایکشن سے متاثر ہوتے ہیں۔ کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کو ایسے سین میں دیکھ کر میرا دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے اپنی شرٹ اتاریں، کیونکہ وہ آپ کو گھور رہے ہیں۔ اداکارہ نے فلم ’’اینمل‘‘ میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد بوبی دیول نے اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار بنایا۔ اسٹار بننے کے لیے ایک اچھا اداکار ہونا ضروری ہے۔