لاہور (ویب ڈیسک) سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے یہ فیصلہ ملک اور جمہوریت کے مفاد میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حق کی آواز بلند کرنے کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری ہے، تمام اداروں کی حدود آئین میں متعین ہیں، آئین میں لکھا ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور یہ عوام کے ٹیکس سے ملتی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ججز کا کام انصاف کرنا ہے، قانون کی پاسداری کریں، آئین کی پاسداری کرنے والا امر ہوجاتا ہے، امید کرتا ہوں کہ عدلیہ آج انصاف کرے گی، 25 کروڑ عوام آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
0 تبصرے