سول میٹ میٹریمونیل کی بانی رابعہ انجم کی جانب سے میچ میکرز کے اعزازمیں تقریب

سول میٹ میٹریمونیل کی بانی رابعہ انجم کی جانب سے میچ میکرز کے اعزازمیں تقریب

سول میٹ میٹریمونیل کی بانی رابعہ انجم کی جانب سے میچ میکرز کے اعزازمیں تقریب

کراچی (وسیم قریشی) آل میچ میکرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو سمیع شیخ اسلام آباد میں سول میٹ میٹریمونیل کی بانی رابعہ انجم کی جانب سے میچ میکرز کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد کراچی واپس پہنچ گئے۔ جینین نکاح ایکسپریس کی چیف ایگزیکٹو مسکان خان، نائب صدر شاہد اعوان کی زیر سرپرستی ٹیلنٹ ٹاکس فوکس کے بانی و چیئرمین عبداللہ مدنی کے تعاون سے منعقدہ شاندار تقریب میں پاکستان کے کے نامور شخصیات میچ میکرز نے شرکت کی جن میں پاک میرج بیورو آرگنائزیشن کے بانی و چیئرمین اظہر اقبال مغل لاہور، رخصتی میرج بیورو کی طرف سے ہما ملک اسلام آباد، لاہور کی نامور میرج تھراپسٹ سائرہ ساجد،رشتے ناطے کی فاؤنڈر مس لالے، اسلام آباد رائل میرج بیورو کے فاؤنڈر وقار ریاض صدیقی،نائلہ عرف شبیر، جیہ وارثی،سعدیہ عنبرین کراچی سمیت دیگر میچ میکرز نے شرکت کی۔ اسلام آباد کے پرفضا مقام مارانیوریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں میچ میکرز نے سمیع شیخ کو کنگ آف میچ میکرز کا خطاب دیااور میچ میکنگ کے شعبے میں بیش بہا اور نمایاں خدمات انجام دینے اور اس شعبے کو نمایاں مقام دلوانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب میں سمیع شیخ کا کہناتھاکہ میچ میکرز کو منظم کرنا اولین مشن ہے،جس کے لئے تمام کوششیں اور وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میچ میکنگ ایک مقدس شعبہ ہے جس کی اہمیت رہتی دنیاتک مسلم ہے۔تعجب کی بات یہ ہے کہ اس شعبے کو سرکاری سطح پر وہ پذیرائی نہیں مل سکی جو دنیاکے دیگر ممالک میں ہے، ہماری کوشش ہے کہ حکومتی سطح پر بھی میچ میکنگ کو منوائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سطح پر اہمیت نہ ملنے کی وجہ سے میچ میکنگ کا شعبہ بے شمار مسائل کا شکار ہے جس کے باعث میچ میکرزبھی پریشانیوں سے دوچار ہوتے رہتے ہیں، ہم نے نامساعد حالات کے باوجود اس شعبے کو اس مقام تک پہنچایاہے، آج ہر شہر میں میچ میکنگ کوباقاعدہ شعبے کی حیثیت حاصل ہے اور میچ میکرز ادارے کی صورت میں کام کررہے ہیں،یہی نہیں ہر جگہ میچ میکرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ میچ میکنگ کے شعبے کو اس کا جائزمقام ومرتبہ دلوانے کے لئے اپنی کو ششیں اور کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اظہراقبال مغل نے اپنے خطاب میں کہا میرج بیورو ایک مقدس شعبہ ہے لیکن آج میچ میکنگ بہت سارے مسائل کا شکار ہے جس کے لئے سب میچ میکرز کو آپس میں مل جل کر کام کرنا چاہئے، اس شعبہ کی ترقی کیلئے شب وروز محنت کرنے کی ضرورت ہے، میرج بیورو کے شعبہ کی کوئی چار دیواری نہیں اس شعبہ کو حکومتی سطح پر منظور کروایا جائے تاکہ اس شعبہ سے منسلک لوگ باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں، گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے والی خواتین کو تحفظ مل سکے،کلائنٹ اور میچ میکر کا رشتہ مضبوط ہوسکے۔اس سیمینار کا مقصد اس شعبہ کی ترقی اور میچ میکرز کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سمیع شیخ نے نمایاں کارکردگی کی حامل میچ میکرزمیں ایوارڈ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ دریں اثناء سمیع شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مری، ایبٹ آباد اوردیگر علاقوں اور مقامات کا دورہ اور سیر بھی کی۔