بھارت کا مقبول ٹی وی شو ’’سی آئی ڈی‘‘ بند کرنے کا فیصلہ

بھارت کا مقبول ٹی وی شو ’’سی آئی ڈی‘‘ بند کرنے کا فیصلہ

بھارت کا مقبول ٹی وی شو ’’سی آئی ڈی‘‘ بند کرنے کا فیصلہ

ممبئی (ویب ڈیسک) سی آئی ڈی کا شمار بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے جس نے مسلسل 21 سال تک ناظرین کے دل و دماغ پر قبضہ جمائے رکھا تاہم اب اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو سی آئی ڈی کے مداحوں کے لیے یہ بری خبر ہے کہ شو کو 21 سال بعد بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی آئی ڈی نے بھارت کے سب سے زیادہ ٹیلی کاسٹ ہونے والے شو کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ جہاں سی آئی ڈی کے مرکزی کردار اے سی پی پردیومن ہیں، وہیں ابھیجیت اور دیا بھی لوگوں میں کافی مقبول ہیں۔ چینل انتظامیہ کے مطابق شو کی آخری قسط 27 اکتوبر کو سی آئی ڈی ٹیم اور فائر ورک پروڈکشن کے تعاون سے نشر کی گئی۔ اس کے ساتھ سی آئی ڈی کی پروڈکشن ٹیم نے بھی ایک نئے سیزن کے ساتھ واپسی کا عندیہ دیا ہے جس میں پہلے سے زیادہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اقساط پیش کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی کی پہلی قسط 1997 میں نشر ہوئی تھی اور اب تک اس کی 1500 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔دیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیانند شیٹھی نے شو کی بندش کو چینل کی پریشانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم شو کو اچانک بند کرنے کا بھی کہا۔