میں بدلہ نہیں چاہتا، پر حساب لینا تو بنتا ھے، نواز شریف

میں بدلہ نہیں چاہتا، پر حساب لینا تو بنتا ھے، نواز شریف

میں بدلہ نہیں چاہتا، پر حساب لینا تو بنتا ھے، نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ انتقام نہیں چاہتا لیکن میرے ساتھ جو ہوا اس کا حساب ہونا چاہیے کیونکہ قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو معاف نہیں کر سکتے۔
لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اللہ نے مجھے جھوٹے مقدمات سے بچایا ہے، کیونکہ مجھ پر جھوٹے مقدمات ہماری حکومت کے خاتمے کے لیے بنائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کیا غلط کیا جس نے مجھے سسلین مافیا کہا، کیا ججز کبھی سسلین مافیا، گاڈ فادر جیسے الفاظ استعمال کرتے ہیں، مجھے ایک فرد کی حیثیت سے سزا دی گئی لیکن اصل سزا 25 کروڑ عوام کو دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی جنرل باجوہ، جنرل فیض یا جنرل راحیل کے خلاف سازش نہیں کی، لیکن سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ سازش میں کون ملوث ہے، پارٹی رہنما اور کارکنان سمجھتے تھے کہ میں بے قصور ہوں، جو دنیا میں مذاق بن گیا ہے، کوئی ہے؟
ان لوگوں کے لئے علاج جو تکلیف میں ہیں؟
نواز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو ملک کی سب سے بڑی عدالت لگے گی، عوام کی جے آئی ٹی بنے گی۔