ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے تین سپر اسٹار شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو گٹکی کے اشتہار میں کام کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن نے گٹکی کے ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس کے بعد تینوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اکشے کمار نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ ایسا کام نہیں کریں گے۔
اس کے بعد موتی لال یادو نامی ایک وکیل نے الہ آباد کی عدالت میں تینوں اداکاروں کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اعزاز حاصل کرنے والے اداکاروں کا گٹکی کے اشتہار میں کام کرنا درست نہیں، وہ دنیا کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔
عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی اور عدالت نے بھارتی حکومت کو اعتراضات پر مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت کی تاہم حکومت کی جانب سے تینوں اداکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
بھارتی حکومت کی خاموشی سے تنگ آ کر ایڈووکیٹ موتی لال یادیو نے حال ہی میں دوبارہ عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے تینوں اداکاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
0 تبصرے