جمعہ، 18 ستمبر 2026
بریکنگ

غیر قانونی مقيم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو شدید متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

تازہ ترین 07th Dec 2023 103 مناظر

غیر قانونی مقيم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو شدید متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی ملکی سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، ایسے غیر قانونی افراد کو باعزت طریقے سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف مختلف آپریشنز میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز، غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی سمیت نئے ضم ہونے والے اضلاع میں سماجی اور معاشی ترقی کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی پہلی قومی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ قوم کو فوج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج وطن کی حفاظت کا فریضہ آخری دم تک ادا کرتی رہے گی۔ خون کا قطرہ
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، ان سے ملکی سلامتی اور معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ