پیر صاحب پاگارا کی سربراہی میں جی ڈی اے آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی؛ سلیم دربار

پیر صاحب پاگارا کی سربراہی میں جی ڈی اے آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی؛ سلیم دربار

پیر صاحب پاگارا کی سربراہی میں جی ڈی اے آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی؛ سلیم دربار

کراچی(رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل پی ایس 109ڈسٹرکٹ ساوٴتھ کے صدر سلیم دربار نے کہا ہے کہ سائیں پیر صاحب پاگارا کی سربراہی میں جی ڈی اے آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی اور ہر سطح پر کامیابی حاصل کرکے سندھ کی تقدیر بدلے گی اور سندھ انشاء الله ترقی کرے گا اور سندھ کی عوام خوشحال ہوگی ہر طرف امن سکون ہوگا انھوں نے کہا کہ یونس سائیں کی قیادت میں کراچی کی ہر ڈسڑکٹ اور پی ایس میں عوامی خدمت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کام کئے جارہے ہیں سلیم دربار نے کہا کہ پی ایس 109 میں عوامی خدمت کے لئے پی ایس کے ذمدار رات گئے تک آفس میں عوام کی خدمت کے لئے موجود ہوتے ہیں تاکہ عوامی مسائل حل کئے جائیں اور عوام کو سکون ملے کیوں کہ پچھلی حکومت نے صرف اور صرف عوام کے مسائل بڑھے ہیں انشاء الله اس دفعہ سائیں پیر صاحب پگارا اور یونس سائیں کی سربراہی میں کراچی کے ہر حلقے سے جی ڈی اے کا نمائندہ الیکشن لڑے گا اور کامیاب ہوکر کراچی کے پانی بجلی اورسیوریج کے مسائل حل کریں گے۔ انشاء الله اس بار جیت GDA کی ہوگی۔