عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین شپ کے لیے نامزد

عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین شپ کے لیے نامزد

عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن سے دستبردار، بیرسٹر گوہر چیئرمین شپ کے لیے نامزد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔ اسلام آباد میں سینیٹر علی ظفر نے بیرسٹر گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کا حکم دیا، پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم الیکشن کمیشن گئی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے زبانی فیصلے کو تحریری فیصلے میں تبدیل کر دیا ہے، الیکشن کمیشن نے بیس روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین ہی اصل پی ٹی آئی چیئرمین ہیں، عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑ رہے لیکن انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے بیرسٹر گوہر کے نام کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی چیئرمین کے لیے ان کے نام کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر وہی ہے جو پی ٹی آئی چیئرمین کا بیان ہے، خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں، وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، جب تک خان صاحب عزت کے ساتھ واپس نہیں آتے میں ذمہ داری لوں گا۔