عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ھوگا

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ھوگا

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے دستبردار، نئے نام کا فیصلہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ھوگا

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچایا کہ وہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین شپ کے امیدوار نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے باعث انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے طور پر نیا امیدوار ہوگا اور انٹرا پارٹی انتخابات میں ایک اور رکن کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین اور تنظیمی عہدوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا ختم ہونے کے بعد عمران خان انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین حصہ لے سکیں گے جب کہ نئے چیئرمین کے نام کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین ہوں گے۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات جمعہ کو ہوں گے۔