جی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،پیر صاحب پگارا

جی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،پیر صاحب پگارا

جی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،پیر صاحب پگارا

کراچی ۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے عام انتخابات میں سندھ بھر کی ہر نشت پر امیدوار کھڑے کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔
پیر صاحب پگارا کا کھنا تھا کھ جی ڈی اے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی تقدیر بدلے گی،
عام انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے حوالے سے بات چیت جاری رہے گی،
یہ فیصلہ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی صدارت میں راجہ ہاوس پر جی ڈی اے کی کور کمیٹی کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا،
اجلاس میں جی ڈی اے کے رہنما سید صدر الدین شاھ راشدی ،ڈاکٹر صفدر عباسی،ڈاکٹر فھمیدہ مرزا،سید مظفر حسین شاھ،رئیس مرتضی خان جتوئی، سید زین شاھ،ایاز لطیف پلیجو، سردار عبدالرحیم ، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا،عرفان اللہ مروت ،سید محمد راشد شاہ،سید محمد اسماعیل شاھ راشدی ،عبد الرزاق راہموں اور دیگر شریک تھے،
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں جی ڈی اے کی رابطہ مھم کو مزید تیز کیا جائے گا،اور بہت جلد پیر صاحب پگارا کی صدارت میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا،
اجلاس میں مسلم لیگ ن ،جی یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر سیاسی،مذھبی اور قومپرست جماعتوں سے مذاکرات کے حوالے سے آگاہی دی گئی،
اجلاس میں پیپلزپارٹی پارٹی کے پندرہ سالہ اقتدار میں ہونے والی زراعت کی تباہی ،کرپشن،سندھ کی معاشی بدحالی،سیلاب متاثرین کی بحالی نہ کرنے،بیروزگاری،امن امان کی خراب صورتحال اغوا برائے تاوان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا،
اجلاس میں جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حوالے سے جی ڈی اے نے جو خدشات پیش کیے تھے
انہیں ابھی تک حل نہیں کیا گیا لحاظہ موجودہ نگران حکومت اور صوبائی الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے انتخابات شفاف ہونا ناممکن ہیں۔
اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اگر انتخابات صاف شفاف نہیں ہوئے تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں،لحاظہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی زمیداری کو پورا کرتے ہوئے ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائے،
پیر صاحب پگارا نے مزید کہا ملک میں سخت احتساب کی ضرورت ہے کرپشن میں ملوث لوگوں سے لوٹی ہوئی رقم ملک کے خزانے میں جمع کروائی جائے،پیر صاحب پگارا نے سندھ کی عوام کو کہا کہ وہ ہمت نہ ہاریں عام انتخابات میں چوروں اور لٹیروں اور کرپٹ مافیا کو باہر پھینک نکالیں،