تمباکو نوشی اورماحولیاتی آلود گی پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ایس ایم خالد بخاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول ہسپتال کراچی کی جانب سے پھیپڑوں کے امراض سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ایس ایم خالد بخاری ، کنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اور سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف چیسٹ میڈیسن جناح میڈیکل سینٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم رضوی ،کنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اینڈ پریذیڈینٹ پاکستان چیسٹ سوسائٹی سندھ پروفیسر جاوید اے خان اورکنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اینڈ انچارج ڈیپارٹمنٹ آف پلمونوجی ڈاکٹر روتھ کے ایم فو سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے پلمونری بیماری COPD سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ سوالات اورجوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال ایس ایم خالد بخاری نے کہاکہ تمباکو نوشی اور ماحولیاتی آلود گی پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کی بڑی وجہ ہے انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں کیونکہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں پھیپھڑوں،گلے اور سانس کی بیماریوں کی اہم وجہ ہے ایس ایم خالد بخاری نے کہا کہ سرکاری اور نجی سطح پر پھیپھڑوں کے مرض سے آگاہی پیدا کرنے کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو صحت مند رکھا جا سکے اس موقع پر کنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اور سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف چیسٹ میڈیسن جناح میڈیکل سینٹرپروفیسر ڈاکٹرندیم رضوی نے کہا کہ COPDدائمی پلمونری بیماری جو پھیپھڑوں کوشدید متاثر کرتی ہے انہوں نے کہاکہCOPD میں ایمفیسیما اور دائمی برونکائٹس شامل ہیںیہ دونوں حالتیں عام طور پر ایک ساتھ رہتی ہیں اور سانس لینے میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیںCOPD میں ہوا کو پھیپھڑوں سے صحیح طریقے سے باہر نہیں نکالا جا سکتاجو پھیپھڑوں کے اندر ہوا کے پھنسنے کا سبب بنتا ہے پروفیسر ڈاکٹرندیم رضوی نے کہاکہ پھیپڑوں کے امراض میں مبتلا افرادکو COPD کی وجہ سے مناسب علاج اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ ان کی زندگی کو معمول کے مطابق بحال کیا جا سکے اس موقع پرکنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اینڈ پریذیڈینٹ پاکستان چیسٹ سوسائٹی سندھ پروفیسر جاوید اے خان نے کہاکہ پھیپڑوں کے امراض سے بچاﺅ کے لئے احتیاط نہایت ضروری ہے جبکہ اس مرض میں مبتلا د مریض کو مکمل اور صحیح علاج کی مدد سے صحتیاب کیا جا سکتاہے انہوں نے کہا کہ جان ہے تو جہاں ہے اس لئے عوام کو چاہئے کہ وہ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں کیونکہ تمباکو نوشی COPD کی ایک بڑی وجہ ہے پروفیسر جاوید اے خان نے کہاb کہ ہمارے معاشرے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کے علاوہ خواتین اور بچے بھی سگریٹ نوشی جیسی بری عادتوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کے علاوہ دیگر امراض میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے سیمینار سے رکنسلٹنٹ پلمونوجسٹ اینڈ انچارج ڈیپارٹمنٹ آف پلمونوجی ڈاکٹر روتھ کے ایم فو سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ بر وقت تشخیص سے اکثر بیماریوں کا علاج ممکن بنایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ COPD میں مبتلا افراد کو exacerbations کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے دوران ان کی علامات روزمرہ کے معمول کے تغیر سے بدتر ہو جاتی ہیں اورکئی دنوں تک برقرار رہتی ہے ڈاکٹر شکیل احمد صدیقی نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک میں COPD کی بنیادی وجہ تمباکو نوشی ہے ترقی پذیر دنیا میںCOPD اکثر ایسے افراد میں پایا جاتا ہے جو کم ہوادار گھروں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں جبکہ کوئلے پر کھانا بنانے والی خواتین کی بڑی تعدا د کو بھی پھیپھڑوں کے امراض کا سامنا کرنا پڑ تا ہے.
0 تبصرے