جنون تربیت کی جانب سے ٹنڈوالہ یار میں تقاریر، نعت خوانی، مصوری اور ذہنی آزمائش کے حوالے سے میگا ایونٹ کا انعقاد
ٹنڈوالہ یار : جنون تربیت کی جانب سے مرتضی شاہ ڈاڈاہی ہال ٹنڈوالہ یار میں تقاریر، نعت خوانی، مصوری اور ذہنی آزمائش کے حوالے سے ایک شام ٹنڈوالہ یار کے نام کے عنوان سے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مرتضی شاہ ڈاڈاہی ہال ٹنڈوالہ یار میں جنون تربیت کی جانب سے ایک شام ٹنڈوالہ یار کے نام کے عنوان سے ایک پروگرام کاانعقاد کیا گیا پروگرام میں تقاریر، نعت خوانی، مصوری اور ذہنی آزمائش کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں شہر کے طلباء نے بڑی تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اس ایونٹ میں میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے تربیت جنون کے بانی سلمان مغل اور حافظ ذکریا نے نعت خوانی کے مقابلوں میں بحیثت جج منصفی کے فرائض بخوبی سر انجام دیئے جبکہ میرپورخاص ہی سے تعلق رکھنے والے مصوری اور آرٹسٹ کے استاد وسیم نے بخوبی منصفی کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیئے اسی طرح تقریری مقابلوں میں بھی میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اشعر بیگ بھی نے بھی فرائض کی انجام دہی میں کسی سے پیچھے نہیں رہے پروگرام کے اختتام میں انعام یافتہ بچوں کو شیلڈز او ر سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا بعد ازاں جنون تربیت کے صدر رضوان کالرو اور انکی ٹیم نے میرپورخاص چیپٹر سے آنیوالے مہمانوں نے ملکر کیک بھی کاٹا اور ٹنڈوالہ یار چیپٹر کی پوری ٹیم کو بہت مبارکباد پیش کی۔
0 تبصرے