آپ عدلیہ اور افواج پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں خدا کے لئے تجربات کرنا بند کریں: مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے حسین آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کھا کھ ہم بوڑھے ضرور ہوئے مگر بھٹو کا جذبہ آج بھی ہم میں موجود ہیں
بھٹو۔ ان کی بیٹی اور داماد نے پارٹی کے ساتھ وفاداری کی آج بلاول کر رہے ہیں الیکشن آرہے ہیں بہت سی باتیں سننے کو ملیں گی
الیکشن کا موسم ہے بہت سے پرندے ادھر سے ادھر جائیں گے جھیل پر پرندے اڑنے لگے ہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم بھٹو کا متبادل بنیں گے
آپ کو بھی آزمانے کے لیے لایا گیا ہے حکیم بلوچ ۔ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ بھی اس ن لیگ سے جان چھڑا کر بھاگ گئے
علاقائی جماعت ہونا بری بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے صوبے کے لئے کیا کام کرتی ہے ن لیگ بھی علاقائی جماعت ہے
جتنی تیزی سے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں اتنی تیزی سے واپس آئیں گے کارکنوں کی قربانی نے پیپلز پارٹی کو فتح یاب کیا ہے
عمران خان امریکہ گئے تو بیان دیا کہ واپس جا کر نواز شریف کی بیرک سے اے سی نکال دوں گا بلاول جب امریکہ گئے تو انہوں نے کہا کہ عمران خان وقت کے وزیر اعظم تھے میں ان کی بات کی تائید کرتا ہوں
آپ کو ابھی بھی سیاسی زبان نہیں آتی آپ ہم پر حملہ نہ کریں ہم بھی آپ پر نہیں کریں گے کل کی بات ہے کہ آپ نواز شریف کو چور چور کہتے تھے
نواز شریف جس حیثیت سے باہر گئے تھے اسی حیثیت سے واپس آنا چاہئے تھا
مسلم لیگ کے دوست ہم سے بول رہے ہیں کہ شریف برادران نے ہمیں شرمندہ کردیا ہے
ہم آپ پر تیر نہیں برساتے جس طرم خان کو سندھ میں ہم سے مقابلہ کرنا ہے وہ شوق سے آجائے جنہیں اپنے گاؤں میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے وہ بھی ہم سے مقابلہ کرنے نکلے ہیں
جب بھی منصفانہ الیکشن ہوں گے پیپلز پارٹی فتح یاب ہوگی پاکستان کے محافظوں اور ملک کو قائم و دائم دیکھنے والوں سے کہتا ہوں کہ مصنوعی تجربات کرنا بند کردیں
منصفانہ الیکشن کرائیں عوام جسے منتخب کریں اسے قبول کیا جائے باجودہ صاحب نے اس ادارے کو تباہ کردیا ہے آپ عدلیہ اور افواج پاکستان کو آزمانا چاہتے ہیں خدا کے لئے تجربات کرنا بند کریں قاضی فائز عیسیٰ سے اچھی توقعات ہیں کتنے جج آئے لاپتہ ہوگئے آپ چیف جسٹس بن کر بیٹھے ہیں تو ایسے حالات پیدا کریں کہ لوگ آپ کو یاد کریں الیکشن آرہے ہیں وڈیرے بھی نکل آئے ہیں آپ نے دیکھنا ہے کہ آپ سے وفا کس نے کی
عالم اسلام کی ممتاز اور قابل فخر خاتون بینظیر بھٹو کو خون سے لال کردیا گیا ذرداری نے بھٹو کا داماد ہونے کا حق بخوبی نبھایا آج بلاول عوام سے وعدہ نبھانے کے لئے باہر نکلے ہوئے ہیں بلاول کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے کوشش کرنا ہوگی
میں نے پارٹی سے وفاداری کی تو پارٹی نے بھی مجھے بہت کچھ دیا احسان فراموشی اچھی بات نہیں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے لئے ہمارا سر بھی حاضر ہے کئی قد آور شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوئیں انہیں بھاگتے بھی دیکھا بوڑھا ضرور ہوگیا ہوں لیکن آپ کے درمیان موجود ہوں
0 تبصرے