تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کی عادات اور ان کے سپرم کی تعداد کا تجزیہ کیا گیا
برن (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں موبائل فون کا زیادہ استعمال کرنے والے مردوں کی جنسی صحت کے بارے میں وارننگ دی ہے۔
سوئس سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں 2,800 مردوں کا تجربہ کیا۔ تحقیق میں ان مردوں کی موبائل فون کی عادات اور ان کے سپرم کی تعداد کا تجزیہ کیا گیا۔
2005 سے 2008 تک کی گئی اس تحقیق کے دوران ان کی جنسی صحت کا ٹیسٹ کیا گیا۔
نتائج میں بتایا گیا کہ تحقیق میں شامل مردوں کے سپرمز کی تعداد موبائل فون کے استعمال سے متاثر ہوئی۔
اس تحقیق میں شامل مرد جو موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتے رہے ان کے سپرم کی تعداد کم تھی۔
رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے موبائل فون کی اقسام اور سپرمز کی حرکت کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے نتائج کی وضاحت نہیں کی گئی۔
تحقیق میں صرف سپرمز کی تعداد کو مدنظر رکھا گیا۔
0 تبصرے