فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ جشن منا رہی ہے
ٹورنٹو (ویب ڈیسک) بھارتی نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر دی گئی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا۔
روپی کور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے والوں کی حمایت کے لیے کسی بھی دعوت کو مسترد کرتی ہیں۔
کینیڈا کے شاعروں نے جنوبی ایشیا کی دیگر شخصیات پر بھی زور دیا کہ وہ بائیڈن کی تقریب میں شرکت نہ کریں اور امریکی صدر سے غزہ میں مرنے والے ہزاروں افراد کا حساب مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جنگ بندی سے انکار کی وجہ سے مظلوم فلسطینی آئے روز شہید ہو رہے ہیں اور ہمیں اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
0 تبصرے