ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

4کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی

ایف آئی اے اسٹیٹ بینکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی، ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی ایاز مہر کی زیر نگرانی چھاپہ مار کاروائی، شہید ملت روڈ کراچی سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار
4کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا
گرفتار ملزم بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا، چھاپے کے دوران ملزم سے 46370 امریکی ڈالر، 11445 برطانوی پاونڈ، 6500 یورو برآمد
ملزم سے5720 آسٹریلین ڈالر، 63985 سعودی ریال، 52795 یو اے ای درہم برآمد، ملزم سے 18528 قطری ریال، 36740 ترکش لیرا، 66890 تھائی بھات برآمد
ملزم سے بڑی تعداد میں کینڈین ڈالر، 4200 ملائشین رنگٹ، 5288 چائنیزیو آن، 4720 کرونا برآمد، ملزم سے 64 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے, 5.4 ملین ایرانی اور 5.4 ملین عراقی دینار بھی برآمد
ملزم سے سویڈش کرون، انڈین روپے اور دیگر ممالک کی کرنسی بھی برآمد، ملزم سے موبائل فونز، ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لئے گئے
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،