ملک محمدشکیل قاسمی مہمان خصوصی تھے، علامہ عنایت اللہ نے خطاب کیا
کراچی: معروف سماجی وکاروباری شخصیت رانا سرور علی اوران کے دیگر اہل خانہ کی عمرے کے لئے روانگی کے سلسلے میں نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے تھری میں ان کی رہائش گاہ پرعظیم الشان محفل مبارکہ کا انعقاد کیاگیا۔ محفل سے ممتازعالم دین علامہ عنایت اللہ سیالوی نے خصوصی خطاب کیااور زیارت حرمین شریفین اور روضہء رسول ﷺ پر حاضری کے آداب سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ روضہء رسول ﷺ پر حاضری امتی کی اپنے آقاﷺ سے وفا ہے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری انسانی المیے پر عالمی برادری کی بے حسی کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کتے کی موت پر آنسو بہانے والے فلسطین میں معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لاشے دیکھ کر صدائے افسوس بھی بلند نہیں کرتے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری فقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور زیارات حرمین شریفین سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈاکرنے باالخصوص روضہئئ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لئے روانگی پر راناسرورعلی اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ روضہء رسول ﷺ پر حاضری ایک بڑی سعادت ہے اور یہ سعادت اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو عطافرمائے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم وستم پرصرف آواز بلند کرناہی ہر مسلمان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے جہاد میں شامل ہونے کی کوشش کرنا بھی لازم ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جے یوپی کے تحت 4نومبر بروز ہفتہ سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پر فلسطین کے مسلمانوں سے یکجہتی کا عظیم الشان مظاہرہ ہوگا۔ آرگنائزر ایان قادری کے زیرانتظام اورراناعلی حسان، راناغلام مرتضیٰ، رانامحمدرضوان کے زیراہتمام منعقدہ محفل میں معروف ثناء خواں ڈاکٹر طلحہ قادری، محمدعاقب قادری ودیگرنے ہدیہء نعت پیش کیا۔
0 تبصرے