روس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں اپنے دفاع کے لیے نہیں ہیں
ماسکو (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں اپنے دفاع کے لیے نہیں ہیں۔
روسی نمائندے نے کہا کہ یہودی ریاست کو قابض طاقت کے طور پر کوئی حق نہیں، اسرائیل کو غزہ میں اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں کیونکہ وہ ایک قابض طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی پابندیاں لگانے کے لیے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی بات کرتے ہیں، امریکہ اور اس کے اتحادی ہمیشہ تیار ہیں۔
روسی نمائندے نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیلی اقدامات پر عمل کیوں نہیں کر رہے؟، دنیا غزہ میں وحشیانہ بمباری دیکھ رہی ہے اور امریکہ اور اس کے اتحادی خاموش ہیں۔
0 تبصرے