محکمہ اطلاعات صحافیوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے :ندیم الرحمان میمن
ٹنڈوالہ یار: سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم الرحمان میمن، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سوائی خان چھلگری, ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد ڈویژن ارشاد چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ٹنڈوالہ یار خالد کمبوہ اور انفارمیشن آفیسرز زبیر میمن، علی مراد پتافی، جان محمد گورڑ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کی دعوت پر پریس کلب پہنچے جہاں انکا پر تباک استقبال کیا گیا اس موقع پر سیکیٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات صحافیوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پریس کلبوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اس سلسلے میں ہم سے جتنا ممکن ہو سکتا ہے ہم انکے مسائل پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سوائی خان چھلگری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریس کلبوں کے دورے کر کے انکے مسائل کے حل کیلئے ہما وقت تیار رہتے ہیں اور سیکریٹری صاحب کے تعاون سے بہتر انداز میں مسائل حل کرتے ہیں اس موقع پر ڈائریکٹر حیدرآباد ڈویژن ارشاد چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ٹنڈوالہ یار خالد کمبوہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہم مقامی صحافیوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے ہماری بالا افسران کو حل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں اس موقع پر اطلاعات کھاتے کے دیگر افسران زبیر میمن، علی مراد پتافی اور جان محمد گورڑ بھی موجود تھے قبل ازیں صدر ٹنڈوالہ یار پریس کلب سید عبدالرشید جعفری، جنرل سیکریٹری غلام رسول درس، جوائنٹ سیکریٹری حسرت لغاری نے بھی خطاب کیا اور آئے ہوئے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیجبکہ آئے ہوئے تمام مہمانان کو پھولوں کے گل دستے اور سندھ کی ثقافتی تحفہ اجرکیں پہنائی گئیں اس موقع پر ٹنڈوالہ یار پریس کے تمام عہدیداران و ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
0 تبصرے