بھٹائی کالونی کورنگی کی عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے راجہ ایلیا اسد کا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیاعلاقے کے مختلف سیکٹرز میں نئی سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا گھروں میں پینے کے صاف پانی کی تیز پریشر کے ساتھ فراہمی کے لئے ہر سیکٹر میں فوری طور پر نئی موٹریں نصب کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ ایلیاءاسد کی خصوصی ہدایت پر پانی کے چھ فلٹر پلانٹس کی حفظان صحت کے مطابق معیاری اوور ہالنگ کر کے عوام کو صبح سے شام تک پینے کا صاف فلٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سوئی گیس کی جانب سے کھودی گئی سڑکیں بھی مرمت کردی گئی ہیں اس کے علاوہ بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ سے ابراہیم حیدری جانے والی مین سڑک کو بھی مرمت کردیا گیا ہے تعمیراتی کاموں کے معائنے کے موقع پر چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ ایلیا اسد کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ مل کر علاقے کو مزید خوبصورت اور مثالی بنائیں گے،موجودہ ترقیاتی کام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں راجہ ایلیا اسد نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کنٹونمنٹ بورڈ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں انہوں نے علاقے کے لوگوں خاص طور پر کاروباری حضرات سے کہا کہ وہ اپنا ٹیکس بروقت ادا کریں تا کہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے جائیں اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نے عملہ کو ہدایت جاری کیں کہ علاقے کی عوام کا کوئی بھی مسلہ ہو اسے جلد سے جلد حل کیا جائے اور جن گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں وہاں فوری طور پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرائی جائیں اس موقع پر اوورسیئیر محمد زرین،رضوان اسلام بھی موجود تھے
0 تبصرے