روٹری انٹرنیشنل زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے محمد حنیف خان

روٹری انٹرنیشنل کے تمام کلبس تمام اہداف کو تندہی سے پورا کرنے کےلئے کوشاں ہیں ڈاکٹر خالد شیخ

روٹری انٹرنیشنل زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے محمد حنیف خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روٹری کلب آف کراچی نیکسز کی جانب سے روٹری پاکستان لیٹریسی میشن کے تحت تعلیم گاہ اسپیلنگ بی مقابلے اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کاانعقاد کیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیو سے آگاہی سیشن بھی منعقد ہوا اور 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تقریب کے موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان،روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے پریذیڈینٹ ڈاکٹر خالد شیخ ،ایم علی حیدر،آر سی کے نیکسز کے ایجو کیشن چیئرعروج نقوی ،ٹیچرز ٹریننگ چیئر روشن افضال،آئی پی پی سید خرم انیس،کوثر اسلم،اسلم خالق،ڈاکٹر زاہد حسن انصاری،جاوید زیدی،عبدلسلام دادابھائی،تسلیم احمد،سید تراب شاہ،زرین انصاری،فہد انصاری،اسد فیکتو،جنید حامد،سلمان جاوید،کماڈور اکبر نقی،صائمہ نقی،وسیم وہرہ،سردار ہمایوں ،عروج حیدر،شانزے حیدر،روشن افضال،فواد شیخ شارق احمد،شازیہ فیصل،رضا وقار،سحر رضا،مسلم محمدی ،پروین خان ،سمیرا اظہار،سعدیہ حنیف،عروج الطاف،نیہا علی،سمبل ملکانی،ارم شیخ،سنیتا نند لال،نادیہ عرفان،عائشہ اعجاز،مس رباب،عائشہ اصغر،نسیمہ شاہ،مس نسرین،مس زینب،سر دیا ننداور دیگربھی موجود تھے اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد حنیف خان نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے انہوںنے کہاکہ ملک میںروٹری پاکستان لیٹریسی میشن کے تحت شرح خواندگی کو بڑھانے کےلئے متعدد منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے جبکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ بھی ہمارا اہم مشن ہے محمد حنیف خان نے کہاکہ ہمارے یہاں تعلیم کو روز گار حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھا جا تا ہے جبکہ تعلیم انسان کو شعور دیتی ہے اور اسے معاشرے کا بہترین شہری بنا تی ہے انہوںنے کہاکہ آج کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہیں اگر انہیں اچھی تعلیم اور مختلف ٹریننگ فراہم کی جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک اور قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب آف کراچی نیکسز کے پریذیڈینٹ ڈاکٹر خالد شیخ نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تمام کلبس تمام اہداف کو تندہی سے پورا کرنے کےلئے کوشاں ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں کا خاتمہ ہی روٹری انٹرنیشنل کے کلبس کا سب سے اہم گول ہے جس کے تحت وقتاََفوقتاََ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم چلائی جا تی رہتی ہے ڈاکٹر خالد شیخ نے کہا کہ وٹری پاکستان لیٹریسی میشن کے تحت تعلیم گاہ اسپیلنگ بی مقابلے اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے انعقاد کا مقصد طلباءکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ اساتذہ کو جدید تقاضوں کے نظام تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تا کہ ہمارے طلباءاور اساتذہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں اس موقع پرایم علی حیدر نے کہاکہ بچوں کو دور جدید کی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیچرز کو تربیت فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ جب ٹیچرز دور حاضر کے مطابق پڑھا نا سیکھ لیں گی جب ہی وہ قوم کے نونہالوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر سکیں گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روٹری کلب آف کراچی نیکسز کی ایجو کیشن چیئر عروج نقوی نے کہا کہ اگر پاکستان میں تعلیم کا معیار بلند کرنا اور شرح خواندگی کو بڑھانا ہے تو اساتذہ کی تربیت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگاانہوںنے کہاکہ ہمیں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے طرز تعلیم سے متعلق بھی آگاہی حاصل کرنی ہوں گی تا کہ ہم اپنے نصاب تعلیم کو جدید نظام تعلیم کے مطابق بنا سکیں چونکہ جب اساتذہ جدید تعلیم کے تقاضوں کے مطابق بچوں کے درس و تدریس دینا سیکھ سکیں گے جب ہی وہ بچوں کو پڑھا سکیں گے جیسا کہ کرونا وائرس کے دور میں ٹیچرز کو آن لائن تعلیم دینا مشکل ہو گیا ہے اور وہ انٹرنیٹ کے ذریعے پڑھانا نہیں جانتے تھے جس کی وجہ سے طلباءکو تعلیم دینا مشکل ہو گیا