عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایسی وارننگ پر نظرثانی کرے
غزہ (ویب ڈیسک) اسرائیل نے محصور فلسطینی شہر غزہ میں العہلی اسپتال پر میزائل حملے کے بعد مزید اسپتالوں کو بمباری کی دھمکی دی ہے۔
ایک انٹرویو میں فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نیال فرسخ نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کو خالی کرنے کے لیے مسلسل وارننگ دے رہی ہے اور اسرائیلی طیارے غزہ کے اسپتالوں کے قریب بمباری کر رہے ہیں۔
جبکہ عالمی ادارہ صحت نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ایسی وارننگ پر نظرثانی کرے، ڈبلیو ایچ او کے ترجمان کے مطابق غزہ کے تمام اسپتالوں کو خالی کرانا تقریباً ناممکن ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے کہا کہ بہت سے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات اسرائیلی طیاروں نے القدس اسپتال سے صرف 100 میٹر کے فاصلے پر 10 فضائی حملے کیے جب کہ الشاف اسپتال کے قریب بھی حملے کیے گئے۔
0 تبصرے