کراچی: امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے 25رکشے تقسیم کيئے گئے

رنگون والا ھال میں انکم جنریشن پروگرام کے تحت 25رکشے تقسیم

کراچی: امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے 25رکشے تقسیم کيئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز رنگون والا ھال میں انکم جنریشن پروگرام ٟآئی جی پی ٞکے تحت 25رکشوں کی تقسیم کی گئی اور 10 امہ شاپ فراہم کی گئی اس موقع پر امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین مولانا ادریس ،سندھ اور بلوچستان کے ریجنل ڈائریکٹر حاجی عبد الرزاق بیلی اور امہ روزگار اسکیم کے سربراہ حاجی حبیب اللہ اور جنرل سیکریٹری حاجی بلال بگٹی، جوائنٹ سیکریٹری سہیل احمد اور دیگر افراد موجود تھے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ملک کے معروف مذہبی اسکالر مفتی زبیر صاحب ،ایسوسی ایشن بلڈر اینڈ ڈیولپرزٟ آبادٞ کے چیئرمین آصف سم سم ، وائیس چیئرمین محمد ذیشان صدیقی ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لائ اینڈ آرڈر کمیٹی کے سابق چیئرمین آصف چامڑیا ، اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ بٹرا، اورنگی ٹریڈرایسوسی ایشن کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی میں لائ اینڈ آرڈر کمیٹی کے ممبر عبدالقادر شیخانی اور کراچی کے معروف تاجر الطاف موتی،فاروق غفار نے شرکت کی ،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مفتی زبیر صاحب نے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو خوب سرہایا اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی یتیموں کے لئے مثالی تعلیمی ادارے کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس جیسی اکیڈمی کی مثال اور نظیر پوری دنیا میں نہیں مل سکتی ہے ،ساتھ ہی اہلیان پاکستان سے اپیل کی کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان بے روزگاری اور غربت میں کمی لانے کے لئے پر عزم ہے وہ کہتے ہیں کہ نوجوان مانگیں کیوں ، مفتی زبیر احمد نے کہا کہ اس دنیا میں انسانوں کی تین بنیادی خواہشات ہوتی ہیں پہلی یہ کہ انسان چاہتا ہے میری عمر لمبی ہو جس کے لئے جب وہ بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے دوسری خواہش ہوتی ہے اس کا روزگار اچھا ہو اور اس کے لئے ہر انسان محنت کرتا ہے جبکہ تیسری خواہش عزت کی ہوتی ہے ہر شخص چاہتا ہے لوگ اسے اچھا کہیں، ان خواہشات کی تکمیل کے لئے اسلام کہتا ہے لوگوں کو کھانا کھلاؤں ، فلاحی کام کرو انہوں نے کہا کہ کھاناکھلانا انبیاء کرام کی سنت ہے اور باٹنے سے کبھی کوئی چیز کم نہیں ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ امہ ویلفیئر بہت اچھا کام کررہا ہے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو کیش رقم بھی فراہم کی ،تاکہ متاثرین اس مالی مدد کے ذریعہ اپنوں گھروں کی تعمیر کرسکیں، اس موقع پر ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین آصف سم سم نے کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں آج کے دور میں یہ بہت بڑا کام کررہے ہیں کیونکہ جس طرح مہنگائی بڑھی ہے اس کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ میں امہ ویلفیئرکا پیغام آباد کے تمام ممبران تک پہنچائوں گا اور ان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور ایف پی سی سی آئی میں لائ اینڈ آرڈر کمیٹی کے ممبر عبدالقادر شیخانی نے کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ لو گوں کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور طریقے سے کام کررہا ہے جس پر انہیں دل کی گہرایوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے غریب لوگوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے، میں تمام تاجر برادری سے درخواست کرتا ہوں امہ ویلفیئر کا بھرپور ساتھ دیں اس موقع پر امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانا ادریس نے کہا کہ آج کل ہماری اسلامی تعلیمات ہماری کتابوں کی زینت رہ گئی ہیں لیکن ہماری عملی زندگیوں میں نہیں ہیں اسی لئے انسان کو آج کسی بھیرئے یا کسی جانور کا خوف نہیں بلکہ انسان سے خوف ہے ،امہ ویلفیئر کی بنیادہم نے انسانیت پر رکھی ہے ہمارے ہر گھر میں انسان تو پیدا ہورہے ہیں لیکن انسانیت کہیں کہیں پیدا ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہر شخص جس کے بس میں جو ہو وہ کام ضرور کرے اور یہی عمل اس کو دوسرے حیوانات سے ممتاز کرتا ہے اور یہی اشرف المخلوقات ہونے کا امتیاز ہے اور یہ بھی کہا کہ امہ ویلفیئر کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ امہ ویلفیئر ٹرسٹ 27 پروجیکٹ پر کام کررہا ہے اور امہ سستا اسٹور کے تحت جلد پورے کراچی میں 10 اسٹور کھولنے کےلئے پر عزم ہے ،جس کے تحت خریدار کو اشیاء خرد و نوش قیمت خرید پر دی جائیں گی ۔