سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی
کراچی: سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار نومولود بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی، بچے کی آکسیجن لیول انتہائی کم اور رگیں کمزور تھیں۔
سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی کے ماہر امراض قلب کا کارنامہ سامنے آگیا، 26 گھنٹے کے بچے کے دل کی کامیاب سرجری کی گئی۔
لیاقت آباد نمبر 4 کے رہائشی بچے کو جناح اسپتال سے چائلڈ انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا جہاں بچے کا آکسیجن لیول انتہائی کم تھا اور اس کی رگیں بند تھیں۔
دل کے دائیں ویںٹرکل سے رگیں پھیپھڑوں میں جاتی ہیں اور بائیں ویںٹرکل سے رگیں خون فراہم کرتی ہیں لیکن متاثرہ بچے میں نظام الٹ گیا۔
آپریشن میں بیک سائیڈ اینجیو طریقہ کار کے ذریعے خون اور آکسیجن کی فراہمی بحال کی گئی۔ بچے کی ایک اور سرجری نجی اسپتال میں ہوئی، جہاں بچہ صحت یاب ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر ارجمند شوک کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کورنگی میں پہلی بار اس قسم کی سرجری کی گئی ہے۔
0 تبصرے