گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو زبردست مشورہ دے دیا

گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بلے بازی کا انداز بدلنے کا مشورہ دے دیا

گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو زبردست مشورہ دے دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بلے بازی کا انداز بدلنے کا مشورہ دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بابر اعظم کو اپنی شخصیت، کھیلنے کا انداز اور سب سے اہم اپنی ذہنیت کو بدلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کی ہمیشہ اٹیکنگ کی تاریخ رہی ہے، عمران خان نذیر، شاہد آفریدی، سعید انور، عامر سہیل شروع سے ہی مخالف ٹیموں کے خلاف جارحانہ کھیلتے تھے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کپتان کی طرح کھیلتی ہے، بابر اعظم اور روہت شرما دونوں نے ففٹی اسکور کی، ایک نے پچاس رنز بنائے اور دوسرے نے اسی رنز بنائے، لیکن کسی نے سنچری نہیں بنائی، فرق صرف کھیلنے کے انداز کا ہے۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ اگر پاکستان ہدف کا تعاقب کر رہا تھا تو اس کی ذہنیت صرف میچ جیتنے کی تھی تو پھر 35 یا 40 اوورز کیوں نہیں کھیلے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کپتان دفاعی ہوگا اور ٹیم بھی دفاعی ہوگی۔