جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہیں ہوتی، معاہدہ کیسے ہو سکتا ہے: حماس ترجمان

عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا۔حماس ترجمان

جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہیں ہوتی، معاہدہ کیسے ہو سکتا ہے: حماس ترجمان

عزا (ویب ڈیسک) حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہیں ہوتی اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا، امن کیسے ہو سکتا ہے۔

حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمیں دنیا کو اسرائیل کے جرائم سے آگاہ کرنا ہے۔

خالد قدومی نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ ہونا تھا تو ہم 70 سال میں کر چکے ہوتے، جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہیں ہوتی اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا، معاہدہ کیسے ہو سکتا ہے۔