غیر قانونی غیر ملکیوں کو بغیر رعایت کے ملک بدر کیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ

ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

غیر قانونی غیر ملکیوں کو بغیر رعایت کے ملک بدر کیا جائے گا، وزیر داخلہ سندھ

کراچی: ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سندھ کے نگراں وزیر داخلہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز کے مطابق صوبے میں 18 سو غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز نے کہا کہ حساس علاقوں میں پولیس کی نفری بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے،

زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف تمام ایجنسیوں کے ارکان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے عناصر کے خلاف ون ونڈو آپریشن کا طریقہ کار واضح کر رہے ہیں،

اب تک 18 سو گرفتاریاں ہو چکی ہیں،

چاہے وہ کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہوں، انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔