میھڑ: غلام سرور چانڈیو قتل کیس، لواحقین کی مرضي کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے نام شامل کرنے کا حکم

مقتول کے لواحقین نے نادر مگسی اور دیگر کے نام شامل کرنے کے لیے احتجاج کیا تھا

میھڑ: غلام سرور چانڈیو قتل کیس، لواحقین کی مرضي کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے نام شامل کرنے کا حکم

میھڑ: غلام سرور چانڈیو قتل کیس، لواحقین کی مرضي کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے نام شامل کرنے کا حکم

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ مقتول کے لواحقین کے مرضي کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے نام درج کیے جائیں۔

مہر فرسٹ کے ایڈیشنل سیشن جج عطاء اللہ مہر کی عدالت میں مدعی نیاز چانڈیو کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ دفعہ 164 کے تحت مقتول کے لواحقین کا بیان لے کر مقدمہ متعلقہ مجسٹریٹ کو پیش کیا جائے اور مقتول کے لواحقین کی خواہش کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے نام درج کیے جائیں۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق قتل کا مقدمہ دوبارہ درج نہیں کیا جا سکتا،

اس لیے تفتیشی افسر اسی مقدمے میں مقتول کے لواحقین کے بیانات ریکارڈ کر کے متعلقہ مجسٹریٹ کو پیش کرے۔

واضح رہے مقتول کے لواحقین نے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر میر نادر مگسی اور دیگر کے نام شامل کرنے کے لیے احتجاج کیا تھا۔