آپریشن میں اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین نے حصہ لیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی ٹانگ کا پہلا کامیاب روبوٹک آپریشن کیا گیا۔
جناح اسپتال کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا، پہلی سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، آپریشن میں اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین نے حصہ لیا۔
جناح اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کے مطابق پہلے مریض کی ٹانگ کا آپریشن کامیاب ہوگیا، یہ آپریشن روبوٹک مشین کے ذریعے 25 منٹ میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج سے روزانہ کی بنیاد پر دو سے زائد آپریشن ہوں گے اور ہسپتال کے یورولوجی اور گائناکالوجی وارڈز میں ضرورت مندوں کے مفت آپریشن جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روبوٹک سرجری کے لیے کسی ایک مریض پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں تاہم اہل مریضوں کو یہ سہولت جناح اسپتال میں مفت ملے گی۔
0 تبصرے