تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

عمران خان کو بیلٹ پیپر سے غائب کرنے کی مکروہ کوشش ملک و قوم کیخلاف مجرمانہ اقدام ہوگا

تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے بیانات کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کے بیانات کو نہایت غیرذمہ دارانہ، تشویشناک اور ناقابلِ قبول قرار دے دیا
ترجمان تحریک انصاف کا کھنا تھا کھ انوار الحق کاکڑ کے بیانات ملک میں جاری غیرآئینی و غیراخلاقی سیاسی انجینئرنگ میں نگران حکومت کے کردار کی نشاندہی کرتے ہیں،
نگران وزیراعظم دستور میں طے شدہ ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے غیرمتعلّقہ معاملات میں بیان بازی کرکے الجھاؤ پیدا کرنے اور قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک انصاف یا چیئرمین تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا نگران وزیراعظم کے بس میں ہے نہ قوم ایسی کسی سازش کو قبول کرے گی،
عدالتوں سے سزا یافتہ بھگوڑے کی وطن واپسی کے اعلان پر قانون کے نفاذ کے حوالے سے نگران وزیراعظم کی زبان و بیان سے جھلکتی نرمی مجرمانہ ”لندن پلان“ کا شاخسانہ ہے،
تحریک انصاف پر بےبنیاد الزامات لگاکر جبر و فسطائیت کا بازار گرم کرنے والے انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی قوم کے سامنے کیا توجیہہ کریں گے،
پاکستان کا مستقبل نسبتاً بہتر نہیں، کلیتاً منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور ہر لحاظ سے شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے،
تحریک انصاف یا چیئرمین عمران خان کو بیلٹ پیپر سے غائب کرنے کی مکروہ کوشش ملک و قوم کیخلاف مجرمانہ اقدام ہوگا، جسے ہرگز برداشت نہ کیا جائے گا،