خيرپور کے قريب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 7 ملزمان گرفتار کر لیا

شہبان، جمشید علی، بھانو، نذیر احمد، خان محمد، امجداور عبدالغفار کو گرفتار

خيرپور کے قريب رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 7 ملزمان گرفتار کر لیا

خيرپور: پاکستان رینجرز (سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقوں گاؤں گل محمد جامرو گوٹھ اور ٹل کوٹ ڈیجی ضلع خیر پور میں جرائم پیشہ گینگز لالو جامرو، لالن جان اور قدیر جمرو کے 7 ملزمان شہبان، جمشید علی، بھانو، نذیر احمد، خان محمد، امجداور عبدالغفار کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3ایس ایم جی،7میگزین ایس ایم جی،2 عدد 30بور پستول، ایک چاقو، 2موبائل فون، 8موٹرسائیکل، منشیات، 20ہزار560روپے نقداور64عددمختلف ہتھیاروں کے راؤنڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کچے کے ڈاکوؤں کو سہولت فراہم کررہے تھے۔ گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے پتھاریدار اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں۔ سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔