نواز شریف اور شہباز شریف نے لندن میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی
لندن (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) قمر باجوہ، فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔
نواز شریف اور شہباز شریف نے لندن میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 2017 کے پاکستان کو سازش کے تحت تباہی کے دہانے پر لایا گیا۔
جب تک اس سازش میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان اور 22 کروڑ عوام کے مجرم ہیں۔
0 تبصرے