مون سون ہواؤں کی نئی لہر 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگی
کراچی؛ محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کی نئی لہر 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشوری کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ تین روز تک آسمان صاف اور دھوپ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
مون سون سسٹم کی آمد سے قبل کراچی سمیت جنوبی اور مشرقی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جب کہ کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر رکنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان کشمیر، گلگت بلتستان اور مری سمیت پنجاب کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
0 تبصرے