ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے ریحان ہاشمی

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پوری دنیا شدید خطرات لاحق ہیں قیس منصور شیخ

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے ریحان ہاشمی

کراچی (پ۔ر)سب دوست فاونڈیشن کی جانب سے الجنت لگژری بینکیوٹ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی،چیئرمین انسان دوست پارٹی اور امیدوار برائے جنرل الیکشن NA 244 اور PS 117/118 قیس منصور شیخ ، سرور شوار پٹنی ،سید معراج صدیقی، سر فیض خان، سر سہیل احمد خان ،سید معراج یاسین، علی اشرف وارثی، مہتاب وارثی،شبنم تبسم نازیہ اعظم ، ارما احمد،سبین جاوید اور علم و ادب کے صدر انور محمود کیفی کے علاوہ دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کےلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب جیسی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لاکھوں افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں ان کے گھر اور مال مویشی سیلاب کی نظر ہونے کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے ملک کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے محمد ریحان ہاشمی نے کہا کہ فیکٹریوں،کارخانوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور جانوروں کے لئے بھی انتہائی مضر ہے جس پر قابو پانے کےلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اس موقع پر چیئرمین انسان دوست پارٹی اور امیدوار برائے جنرل الیکشن NA 244اور PS117/118 قیس منصور شیخ نے کہاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پوری دنیا شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والا 10واں ملک ہے جو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سیلاب اور زلذلے کا شکار ہو چکا ہے قیس منصور شیخ نے کہاکہ ایک درخت تقریباََ 7 افراد کو آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے تا کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں مدد مل سکے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سب دوست فاونڈیشن کے چیئرمین علی محمد صدیقی شجر دوست نے کہا کہ پاکستانی نوجوان شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ہمارے ملک کی 76فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ملک کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی حصے کا ایک درخت ضرور لگائے کیونکہ یہ سنت رسول ﷺ اور صدقہ جاریہ بھی ہے جو روز محشر ہماری مغفرت کا بھی ذریعہ بنے گا علی محمد صدیقی شجر دوست نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا.