رینجرز سندھ میں مزید 6 ماہ رہے گی۔نگراں کابینہ نے فیصلہ کرلیا

نگراں سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا

رینجرز سندھ میں مزید 6 ماہ رہے گی۔نگراں کابینہ نے فیصلہ کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری حسن نقوی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ رفعت مختار نے کابینہ کو صوبے میں امن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال 218 افراد کو اغوا کیا گیا، 207 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا اور 11 تاحال یرغمال ہیں۔ اجلاس میں کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق یہ تقرری 14 ستمبر 2023 سے فروری 2024 تک ہوگی۔ دریں اثناء سندھ کابینہ نے کچی میں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر آرمی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔