تحریک انصاف نے اس کو ریاست کے ہاتھوں نیب کے سیاسی استعمال کی بدترین مثال قرار دے دیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نیب افسران کے استعفوں کو ریاست کے ہاتھوں نیب کے سیاسی استعمال کی بدترین مثال قرار دے دیا ترجمان تحریک انصاف کا کھنا تھا کھ کرپشن بالاجماع پاکستان کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ ہے، بدترین سیاسی انجینئرنگ پر بضد ریاستی حلقوں نے ہمیشہ اسے اپنے ماورائے دستور عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کیا ہے، کرپشن کو بیک وقت سیاست اور نظمِ حکومت کو تباہ کرنے کا وسیلہ بنایا گیا ہے، رجیم چینچ سازش کے نتیجے میں نیب کے سیاسی استعمال کی بدترین رسم کو پہلے سے بڑھ کر مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی، اربوں روپے کی چوری کے مرتکب کرپٹ مجرموں کو نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے اپنے جرائم کو معاف کروانے کی کھلی چھوٹ دی گئی، نیب ترامیم کے ذریعے شریفوں اور زرداریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچانے کے بعد نیب کو کرپشن کیخلاف ملک کی مؤثر ترین آواز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد قانون کے احترام سے محروم ایک شخص کو نیب کا سربراہ بنایا گیا، ریاستی عناصر کے ماورائے دستور اشاروں پر ناچتے اس چیئرمین نیب کے ذریعے عمران خان کو ۹ مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سے غنڈہ گردی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، آئین و قانون سے انحراف میں معاونت سے انکار پر نیب کے سینئر افسران پر زمین تنگ کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے، نیب کے پراسیکوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین کے یکے بعد دیگرے استعفےٰ نیب میں کارفرما مجرمانہ سوچ کی علامتیں ہیں،
0 تبصرے