کراچی: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی بلا مقا بلہ ایشیا ئی محتسبین کے صدر منتخب ہو گئے

بورڈ آف ڈائر یکٹرز کا اجلا س آ ئند ہ بر س تر کی اور جنر ل اسمبلی کا 2025ء میں چین میں ہو گا

کراچی: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی بلا مقا بلہ ایشیا ئی محتسبین کے صدر منتخب ہو گئے

کراچی: وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن (اے او اے) کے بلا مقا بلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اے او اے کی جنرل اسمبلی کا ستر ہواں اجلا س گز شتہ روزتتارستان کے دارالحکو مت کا زان میں منعقد ہوا جس میں اے او اے کے صدر کے علا وہ دیگر عہد یدا ران کا انتخاب عمل میں لا یا گیا۔ اجلا س میں آ ذربا ئیجا ن، ہا نگ کا نگ اور ایران کے محتسبین کو تنظیم کا با لتر تیب نا ئب صدر، سیکر ٹر ی اور خزا نچی جب کہ چین، جاپان، کوریا، تتارستان اور تر کی کے محتسبین کو بو رڈ آ ف ڈائر یکٹرزکا رکن منتخب کیا گیا۔ کا نفر نس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اے او اے کے بو رڈز آف ڈائر یکٹرز کا آ ئند ہ اجلا س اگلے بر س استنبول تر کی میں جب کہ جنر ل اسمبلی کا اجلاس 2025 ء میں چین میں ہو گا۔ واضح رہے کہ ایشین امبڈ سمن ایسوسی ایشن (اے او اے)ایشیا ء کے محتسبین کی ایک غیر سیا سی، آ زاد اور خود مختار تنظیم ہے جو دنیا کی دو تہا ئی آ با دی کی نما ئند گی کر تی ہے اور ایشیا ئی محتسبین کے46 ادارے اس کے رکن ہیں۔ اے او اے کا صدر دفتر وفا قی محتسب سیکر ٹیر یٹ اسلا م آ باد میں واقع ہے۔اے او اے کا قیام 15-16اپر یل 1996ء کو اسلا م آ باد میں منعقد ہ ایشیا ء کے محتسبین کی پہلی کا نفر نس کے دوران عمل میں آ یا۔ وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے اے او اے کا صدر منتخب ہو نے کے بعد جنر ل اسمبلی سے خطاب کے دوران پا کستان پر اعتماد اور گڈ گو رننس کے قیام نیز قا نون کی حکمرانی کے لئے پا کستان کے کر دار کے اعتراف پر جنر ل اسمبلی کا شکر یہ ادا کیا۔ جنر ل اسمبلی کے اجلا س کے بعد ”قو می اور بین الا قوا می سطح پر محتسب کے مو ئثر کردار“ کے موضو ع پر ایک بین الا قوا می کا نفر نس منعقد ہو ئی جس میں بین الاقوامی تنظیموں کے وفود اور سول سوسائٹی کے نما ئند گان نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے کا نفر نس سے اپنے خطاب میں قا نون کی حکمرانی، گڈ گو رننس کے قیام اور انصاف کی فرا ہمی کے لئے محتسب کے کردار پر روشنی ڈا لی۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے اداروں کے حقیقی مقا صد حا صل کرنے اور عوا می تو قعات پر پو را اتر نے کے لئے ان اداروں کے درمیان با ہمی روابط اور برادرانہ تعلقات استوار ہو نے چا ہئیں۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ پا کستان میں احتساب کے ادارے بہت مضبوط ہیں۔ وفاقی محتسب کے ادارے کا قیام 24 جنوری 1983ء کو عمل میں آ یا جس کے بعد متعدد سر کا ری شعبوں جیسے ٹیکس،بینکنگ، انشورنس اور خواتین کو ہرا ساں کر نے کے خلا ف محتسب کے ادارے قا ئم ہو چکے ہیں۔ وفاقی محتسب کا ادارہ اپنے قیام سے لے کر آج تک گز شتہ چا لیس برسوں کے دوران وفاقی سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف 19 لا کھ سے زائد شکا یات کاا زالہ کر چکا ہے۔ گز شتہ بر س ایک لا کھ 64ہزار 173شکایات نمٹا ئی گئیں جب کہ رواں سال کے پہلے آ ٹھ ماہ کے دوران شکا یات کی تعداد 123519تک پہنچ گئی ہے اور تو قع ہے کہ سال کے اختتا م تک یہ تعداد ایک لا کھ 85 ہزار سے بڑ ھ جا ئے گی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ محتسب کے اداروں کے قیام کا اصل مقصد عام لوگوں کے بنیا دی حقوق کی حفاظت اور تمام شعبہ ہا ئے حیات میں اچھی حکو مت کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان خطہ کے عوام کی فلا ح کے لئے اپنے تجر بات محتسب کے عا لمی اداروں کے ساتھ شیئر کرنے کو ہمہ وقت تیارہے۔