پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار
برطانوی ہائی کمیشنر کی الیکشن کمیشن آف پاکستان آمد, پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر حیرت کا اظہار
ترجمان تحریک انصاف کا کھنا تھا کھ برطانوی ہائی کمشنر کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صدر دفتر کے دورے کے اغراض و مقاصد کلیتاً ناقابلِ فہم ہیں،
دفترِخارجہ کی ان دوروں پر خاموشی بطورِ خاص باعثِ تشویش ہے، اس سے پہلے امریکی سفیر کے دورۂ الیکشن کمیشن پر دفترِخارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات قومی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی رہیں، چیف الیکشن کمشنر آئین سے سنگین انحراف اور پاکستان میں جمہوریت پر شب خون مارنے کی کوششوں میں مرکزی سہولتکار ہے،
گزشتہ 17 ماہ کے دوران بالخصوص چیف الیکشن کمشنر نے اپنے منصب کو عوام کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بے دریغ استعمال کیا، پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اپنے 4 اپریل کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے غیرآئینی اور مجرمانہ کردار کا پورا نقشہ کھینچا،
دفترِخارجہ چیف الیکشن کمشنر کے کردار و شخصیت سے بیرونی حکومتوں کو متعارف کروانے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ ڈپلومیٹک کور کو ارسال کرے، دفترِخارجہ دنیا کو بتائے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی تحلیل کی صورت میں 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے آئینی فریضے کی انجام دہی سے بھی گریزاں ہے، دفترِخارجہ بیرونی سفراء پر واضح کرے کہ انتخابات کی تاریخ کےتعیّن کےمعاملے پر صدر کے دستوری اختیار کو نیچا دکھانے والا چیف الیکشن کمشنر ملک میں جمہوریت کو آئینی بحران کی نذر کرنے کی راہ پر گامزن ہے،
بیرونی حکومتیں پاکستان میں جمہوریت کی تباہی کے مجرمانہ عمل کے مرکزی کردار سے روابط کے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرِثانی کریں، برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد کے اغراض و مقاصد اور کمیشن سے ملاقات کی تفصیلات سے بلاتاخیر قوم کو آگاہ کیا جائے،
0 تبصرے