ہماری معاشی خوشحالی اور ناقابلِ تسخیر معاشرتی ہم آہنگی و استحکام کی منزل کی جانب جاتا ہ
کراچی / اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم محمد علی جناح کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، پاکستان کو خوشحال اور مضبوط وفاقی جمہوری ریاست بنانے کے لیے آئین و پارلیمان کی بالادستی اور عام شہری کے حقوق و آزادی پر کبھی سودیبازی کی نہ آئندہ کرے گی۔
میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بابائے قوم کے 75 ویں یومِ وفات پر اپنے پیغام میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ، رواداری پسند سوچ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے آج ہم سب پاکستانیوں کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے، کیونکہ یہ ہی وہ واحد راستہ ہے جو ہماری معاشی خوشحالی اور ناقابلِ تسخیر معاشرتی ہم آہنگی و استحکام کی منزل کی جانب جاتا ہے۔
0 تبصرے