انوارالحق کاکڑ کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوسک
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوسکا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کاکڑ کے عوام کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بل موخر کرنے کی پاکستان کی درخواست کو ابھی تک مکمل طور پر منظور نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کو سوالات بھیجے گئے تاہم کوئی جواب نہیں ملا، آئی ایم ایف پاکستان کو ٹف ٹائم دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے فارمولے پر متفق نہیں ہو سکے، تاہم پاکستان کی جانب سے اہداف کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی، کیونکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں، جلد عوام کو ریلیف دیں گے۔
0 تبصرے