پاکستان میں آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے جاوید صدیق میتی والا

آنکھوں کے امراض سے بچاﺅ کےلئے عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے

پاکستان میں آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے جاوید صدیق میتی والا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) خادم انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کو مخیر افراد کی جانب سے آنکھوںکے چیک اپ کےلئے مشین عطیہ کی گئی جسے ٹرسٹ کے چیئرمین جاوید صدیق میتی والا ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ناصر بھائی اور عبدالقادر بھائی نے وصول کیا اس موقع پر ٹرسٹ کے چیئرمین جاوید صدیق میتی والا نے کہا کہ پاکستان میں آنکھوں کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے امراض سے بچاﺅ کےلئے عوام کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ یہ انفیکشن ایک سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہیں جاوید صدیق میتی والا نے کہا کہ موجودہ دور میں عوام اپنی صحت پر توجہ نہیں دے پا رہے جس کی وجہ سے وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جان ہے تو جہاں ہے اس لئے ہمیں اپنی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے بھر پور توجہ دینی چاہئے جاوید صدیق میتی والا نے کہا کہ مسلم ممالک کی طرح غیر ممالک جیسے سری لنکا دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کا ہر شہری آنکھوں کا عطیہ کرتے ہیں کیونکہ انسانیت ہر مذہب اور رنگ و نسل سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہاکہ خادم انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ زندگی کے مختلف شعبوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے لئے اقدامات کر رہا ہے جبکہ تعلیم ،صحت اور روزگار کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جاوید صدیق میتی والا نے کہا کہ خادم انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کو مخیر افراد کی جانب سے آنکھوں کے چیک اپ کے لئے عطیہ کی گئی مشین ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹھٹھہ میں لگائی جائے گی جس سے ہسپتال میں آنکھوں کے امراض میں مبتلا مریض مستفید ہو سکیں گے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت خادم انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور ہمارا نصب العین ہے جس کےلئے تمام ممبران دن رات مصروف عمل ہیں کیونکہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بلند کر نا ہمارا مشن ہے جاوید صدیق میتی والا نے کہا کہ خادم انسانیت ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ مخیر افراد کے تعاون کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں سماجی خدمات سر انجام دے رہے ہیں.