تاجر برادری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے فواد شی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وائس پریذیڈینٹ پی بی جی او اور کسٹم امپورٹ شپنگ کمیٹی کاٹی کے چیئرمین ایم فواد شیخ کی جانب سے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے پریذیڈینٹ اور پی بی جی او کے فاﺅنڈر فراز الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس کے مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمدتھے جبکہ اس موقع پر چیف پیٹرن فرحان الرحمان،پی بی جی او کے پریذیڈینٹ ناصر علی شیخ،وائس پریذیڈینٹ فواد شیخ،جنرل سیکریٹری علی عرش خان،فنانس سیکریٹری عبدالوہاب ایدھی،سہیل انا،ایاز سعید،محمد سعید،محمد عرفان ڈالیہ،سید خرم انیس،شیخ ذنورین،زاہد حمید،فرح صادق خان،ساجد حنیف ،جنید عبدالقادر،سیف الدین جونیجو،ماجد عزیز بالاگم والا،دانش خان،مسعود نقوی،نگہت اعوان،محمد مسلم محمدی،ڈاکٹر اختیار بیگ،ڈی سی کورنگی ڈاکٹر سید علی زیدی ،رحمت اللہ شیخ ،ہالار وسان،حمید بھٹو،ثناءعقیل،علی حیدر ،محمد سہیل،سلیم خان،ایاز بندوقرا،جاوید اقبال خان،جاوید اقبال،ابراہیم،آفتاب،قندہاری،چوہدری محمد انصار،محمد شاہد،اسلم چغتائی،محمد فاروق،اسلم خالق،محمد عمر،عبدالوہاب سہیل یزدانی،ڈاکٹر خالد،عمران ٹیسوری،اصفر آفتاب،اطہر اقبال،سید تراب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں تاجر براد ری اپنا اہم کردارہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ سب ملکر ملک کو بحرانوں سے باہر نکالیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ملک ہے تو ہم ہیں اور قیام پاکستان کے لئے لاکھوں عظیم جانوں کی قربانیاں دی گئیں انیق احمد نے کہاکہ ہمیں ملکی مفاد میں اہم فیصلے کرنے ہونگے تا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جا سکے اس موقع پرکورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے پریذیڈینٹ اور پی بی جی او کے فاﺅنڈر فراز الرحمان نے کہاکہنگراں حکومت سے تاجر برادری کو بہت امیدیں وابستہ ہیںاور امید کرتے ہیں کہ پاکستان جلد بحران سے نکال جائے گا حکومت تاجر برادری کو زیادہ سے زیادہ مراعات فراہم کرے تا کہ وہ بحرانوں سے نکلنے میں تعاون کر سکیں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے گھریلوں صارفین کے علاوہ کاروباری افراد بھی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں فراز الرحمان نے کہاکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی فلاح اور بہبود کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ملک کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں کی وجہ سے روپے کی قدر حد سے کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے کا اندیشہ ہے فراز الرحمان نے کہاکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہر شعبے کے افراد کو آگے آنا ہوگا کیونکہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ہمیں دل و جان سے پیارا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس پریذیڈینٹ پی بی جی او اور کسٹم امپورٹ شپنگ کمیٹی کاٹی کے چیئرمین ایم فواد شیخ نے کہاکہ تاجر برادری ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہی ہے جبکہ فراز الرحمان کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی )کے سب سے کم عمر پریذیڈینٹ ہیں جو انڈسٹری کی ترقی کےلئے کوشاں ہیں انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس کو بحرانوں سے نکالنے کےلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسی پالیسیاں بنانی ہوں گی جس سے غریب عوام کو بھی فائدہ پہنچے.
0 تبصرے