تمام تربیتی مراکز میں کمپیوٹر کورسز لازمی قرار دینے کا فیصلہ
کراچی: آئی جی سندھ رفعت مختار کی ذیر صدارت اجلاس میں پولیس ٹریننگ کے معیار اور تمام تربیتی مراکز کی جانب سے اختیار کردہ ٹریننگ امور واقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سندھ ,ڈی آئی جی ٹریننگ اور پرنسپل شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی ٹریننگ نے پولیس ریکروٹس, پروموشن کورسز و پولیس ٹریننگ نصاب و ماڈیولز پر اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اسوقت سندھ بھر میں پولیس کے دس تربیتی مراکز پولیس افسران و جوانوں سمیت ریکروٹس کی تربیت میں مصروف ہیں جہاں انھیں ڈرل,پی ٹی,پریڈ سمیت قانون اور پیشہ وارانہ زندگی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے تربیت کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے تمام تربیتی مراکز کو میس الاؤنس کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جن پولیس افسران واہلکاروں نے محکمانہ کورسز مکمل کرلیئے ہیں انھیں قواعد و ضوابط کے تحت پروموٹ کیا جائے اور اس حوالے سے ابتک کیا اقدامات کیئے ہیں وہ بھی بتائے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ریکروٹس کی تربیت انکے قریبی علاقوں میں موجود ٹریننگ سینٹر میں ہی دی جائے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ اسکول آف فائنانس میں جاری, اکاؤنٹس, ڈی ڈی او سمیت دیگر محکمانہ کورسز کے پہلے دن اور آخری دن میں بذات خود لیکچر دونگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے تمام ٹریننگ سینٹرز کا سرپرائز وزٹ کرکے تربیتی امور و اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لونگا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تربیتی مراکز میں پولیس افسران جوانوں اور ریکروٹس کے لیئے کمپیوٹر کورس کو لازمی بنایا جائے۔
0 تبصرے