اسلام آباد (ویب ڈیسک) غریب عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی اور بجلی دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں دو روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی، درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا درخواست کی سماعت 30 اگست کو کرے گی۔
0 تبصرے