بٹگرام میں رسی ٹوٹنے سے 8 افراد چیئر لفٹ میں 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے

8افراد کو بچانے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری

بٹگرام میں رسی ٹوٹنے سے 8 افراد چیئر لفٹ میں 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے

بٹگرام (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ گرام میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 سکول کے بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے۔ بچے صبح 7 بجے چیئر لفٹ کے ذریعے سکول جا رہے تھے کہ لفٹ کی تین میں سے دو رسیاں ٹوٹ گئیں اور چیئر لفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی سے گر گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی ماہر ٹیم بھی سلینگ آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چیئر لفٹ میں پھنسے افراد میں ابرار، عرفان، گلفراز، اسامہ، رضوان اللہ، عطاء اللہ، نیاز محمد اور شیر نواز شامل ہیں۔