وائیس چانسلر نے مقابلوں میں اہم مقام تک رسائی پر طلباء کو مبارکباد دی
ٹنڈوجام: پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ میں سندھ زرعییونیورسٹی رنر اپ بن گئی، وائیس چانسلر نے مقابلوں میں اہم مقام تک رسائی پر طلباء کو مبارکباد دی، تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈ کے سلسلے میں میں ملک بھر سے 2000 طلبہ نے حصہ لیا، جنہوں نے اپنی آئیڈیاز مقالے کیلئے پیش کیں، جس میں سندھ زرعییونیورسٹی کے 40 طلبہ نے اپنے آئیڈیاز پیش کئے، جن میں سے ڈاکٹر وسیم لغاری اور محمد آصف سمیت تین آئیڈیاز منتخب کئے گئے، سخت مقابلوں کے بعد طالبعلم ڈاکٹر وسیم لغاری کی آئیڈٰیا نے ملکی سطح کے مقابلوں میں رنراپ کا اعزاز حاصل کرکیا، اور انہیں 500,000 کا انعام سے نوازا گیا، اس کامیابی کے حوالے سے ایک مختصر تقریب وائیس چانسلر سیکریٹریٹ میں ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا یونیورسٹی کے استاذہ اور طلبا کو اس کامیابی پر فخر ہے، کیونکہیہ کامیابی ہمارے گریجویٹس کی معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے بزنس انکیوبیشن سنٹر اور فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اینڈ ویٹرنری سائنسز کی لیبارٹریز میں اس آئیڈیا کو انکیوبیٹ کرنے کے لیے جگہ اور رسائی سمیت ضروری وسائل فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا، تاکہ اس اہم پروجیکٹ کو انکیوبیٹ کیا جا سکے۔ بزنس ایکیوبیشن سینٹر کے ڈئریکٹر ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سھتو نے اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ ان قسم کی مثبت سرگرمیوں سے طلباء کی مصروفیت اور تجربات کا موقعا فراہم ہوگا، انہوں نے کہا ہمارے طلباء صرف گریجویٹ نہیں ہیں؛ وہ مثبت تبدیلی کے ایجنٹ ہیں، جن میں معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہے، اور اس طرح کے اقدامات حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ان کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔" اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فتح مری اور ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سہتو نے ڈاکٹر وسیم لغاری کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی، ڈاکٹر وسیم لغاری نے بتایا کہ ان کا وژن پاکستانی جانوروں کے ڈاکٹروں کو کاروباری مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا ہے، جس سے وہ لائیو سٹاک کی صنعت کی سربراہی کر سکیں۔ پروٹینپر مبنی غذائیت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے ذریعے، ہمارا مقصد سٹنٹنگ اور غذائی قلت کا مقابلہ کرنا ہے، جو بالآخر ایک صحت مند قوم میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، اس موقع پر ڈئریکٹر یونیورسٹی ایڈوانسمینٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھر اور ڈاکٹر بچل بھٹو نے بھی خطاب کیا۔
0 تبصرے