ایسے قابل بچے اور بچیوں سے ہی قومیں بنتی ہیں اور ملک کا نام روشن کرتی ہیں۔علی اکبر بخاری
جامشورو: جامشورو یونیورسٹی کی طالبہ آمنہ امجد بُھلر نے بی ڈی ایس میڈیکل میں میدان مار لیا۔
ایک ہزار میں سے 974 نمبر لے کر پہلی پوزیشن۔ سیکریٹری ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کی مبارک باد
ایسے قابل بچے اور بچیوں سے ہی قومیں بنتی ہیں اور ملک کا نام روشن کرتی ہیں۔علی اکبر بخاری
تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر آباد کے رہنی والی بچی آمنہ امجد بُھلر کی جام شورو یونیورسٹی میں بہترین کارکردگی۔ ایک ہزار نمبر میں سے نوسو چوہتر نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے سب سے آگے نوٹیفکیشن جاری۔ اس موقع پر علی اکبر بخاری سیکریٹری جنرل ہیومن رائٹس ڈیفنڈر نے اس بچی آمنہ امجد بُھلر اور ان کے گھر والوں کو مبارک باد دی اور کیک بجھوایا مذید کہا ایسے قابل بچے اور بچیوں سے ہی قومیں بنتی ہیں اور ملک کا نام روشن کرتی ہیں۔ علی اکبر بخاری کا مذید کہنا تھا بچی کے والد امجد بُھلر سینئر انسپکٹر ڈی آئی جی آفس شہید بینظیر آباد میں تعینات ہیں اور اپنے فرض شناس افسر مشہور ہیں اور بچی کے دادا نامور اسکاؤٹس ایگزیکٹو منیر احمد بُھلر ہیں جنہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کی جانب سے سول ایوارڈ تمغہ امتیاز بھی نوازا جا چکا ہے ۔ ہیومن رائٹس ڈیفنڈر گورنمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتی ہے ایسے بچے اور بچیوں کے مذید تعلیمی اخراجات گورنمنٹ دے تاکہ ہمارے ملک پاکستان کے ایسے قابل بچے ملک کا نام مذید روشن کر سکیں۔
0 تبصرے