عادل نے پیسوں کے لیے میری فحش ویڈیوز بیچ دی: راکھی ساونت کا سابق شوہر پر الزام

راکھی نے عادل پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں باتھ روم میں تھی اور وه میری ویڈیوز بناتا رہا

عادل نے پیسوں کے لیے میری فحش ویڈیوز بیچ دی: راکھی ساونت کا سابق شوہر پر الزام

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا ہے کہ عادل درانی نے ان کی فحش ویڈیوز دبئی میں پيسوں کے عيوض فروخت کیں۔ پریس کانفرنس کے دوران راکھی سانت نے عادل پر سنگین نوعیت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں باتھ روم میں تھی اور عادل میری ویڈیوز بناتا رہا۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو کیا کروں گی، زہر کھاؤں گی۔ کیا تم چلے گئے؟ میں کہاں جاوں میں دنیا کو کیسے موں دکھاؤں گی؟ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں؟ میں کوئی عام لڑکی نہیں ہوں، میں ہندوستان کی مشہور شخصیت ہوں، میں ایک برانڈ ہوں۔