حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ میں پولیس آرڈر 2002 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر سماعت

حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پولیس آرڈر 2002 کی منسوخی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ھوئی، حال ہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا،چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کھنا تھا کھ اجلاس میں تمام آئی جیز اور پراسیکیوٹرز پیش ہوئے،کرائم سین کا تحفظ نہ ہونے سے شواہد ضائع ہو جاتے ہیں ،پراسیکوشں کے عدالتوں میں ناقابل قبول شواہد پیش کرنے سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں،پولیس تفتیش میں کمزوریاں ہیں جس کا ملزمان کو فائدہ ملتا ہے ،سندھ نے علیحدہ سے خصوصی تفتیشی ونگ قائم کیا ہے،سندھ پولیس کا اقدام قابل ستائش ہے،پنجاب اور اسلام آباد پولیس نے تفتیش میں بہتری کیلئے ابھی ایسے اقدامات نہیں کیے،خیبرپختونخوا میں بھی پولیس نظام کو کچھ بہتر کیا گیا ہے،پنجاب اور اسلام آباد دونوں پولیس نظام بہتر بنانے میں دیگر صوبوں سے پیچھے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی